۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ علی نجفی

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کا راستہ مختلف سمتوں قومیت اور زبانوں حتی کہ  فرقوں اور مذاہب کے وفاداروں کو متحد کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند، و مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں شہروں سے کربلاء مقدسہ پیدل جانے والے زائرین کرام اور ان کی خدمت میں حاضر مواکب کے ذمہ داران اور اور قبیلوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

امام حسین (ع) کا راستہ فرقوں اور مذاہب کو متحد کرتا ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

شیخ علی نجفی نے انکی ممکنہ مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے عراق کے جنوب بصرہ سے شروع ہونے والے اربعین مارچ میں شرکت کی اور ان کی خدمت میں مرجع عالی قدر کا سلام و دعائیں اور نصیحتیں نقل کی۔

امام حسین (ع) کا راستہ فرقوں اور مذاہب کو متحد کرتا ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے ایک بیان میں کہا کہ اربعین (چہلم) کی زیارت معاشرے کے ائمہ اہلبیت علیھم السلام سے ارتباط کو مزید تقویت بخشتا ہے اس میں مذہب کی بھی تقویت ہے اسی لئے میڈیا فکری اور سماجی اداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

امام حسین (ع) کا راستہ فرقوں اور مذاہب کو متحد کرتا ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا راستہ مختلف سمتوں قومیت اور زبانوں حتی کہ فرقوں اور مذاہب کے وفاداروں کو متحد کرتا ہے اور زائر و خادم کے عنوان کے علاوہ تمام طرح کے عناوین خود بخودتحلیل ہو جاتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .